ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سبری مالا تنازعہ:مندر بورڈ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا 

سبری مالا تنازعہ:مندر بورڈ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا 

Fri, 19 Oct 2018 21:51:04    S.O. News Service

تروونت پورم 19اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کے سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے کو لے کر چھڑے تنازعہ کے بعد مندر بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ لیاہے۔بورڈ چیئرمین اے پدمیمار نے کہا کہ مندر میں ہر عمر کی خواتین کے داخلے کو اجازت دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بورڈ اپیل کرے گا۔بتا دیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود خواتین کومندرمیں داخل نہیں دیا جا رہا ہے۔جب کہ ریاستی حکومت کاالزام ہے کہ سارا تنازعہ بی جے پی اور آر ایس ایس کاکھڑاکیاہواہے اورکہاجارہاہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر اس کی آڑ میں مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔


Share: